ہیڈلائنز


وزیراعظم کے کسان پیکج کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق فیصلہ محفوظ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے کسان پیکج کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا محمد خان کی سربراہی میں وزیراعظم کے کسان پیکج سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ سماعت کے دوران سیکرٹری اطلاعات اورسیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے کسان پیکج کی دستاویزات الیکشن کمیشن کو پیش کیں۔
سماعت کے دوران دونوں سیکریٹریزنے کہا کہ کسان پیکج بلدیاتی انتخابات پراثرانداز نہیں ہوگا، یہ ایک صوبے کے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لئے ہے، اس کی تیاری بلدیاتی الیکشن شیڈول سے پہلے شروع کی گئی اور یہ پیکج وفاقی بجٹ کا حصہ ہے۔ دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے کسان پیکج کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا تھا کہ کسان پیکج پرسیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی اورسیکرٹری اطلاعات و نشریات نے اپنا نکتہ نظرپیش کیا ہے، جس کی روشنی میں کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو جلد سنادیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اورسیکریٹری اطلاعات ونشریات کو طلب کیا تھا۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ