ہیڈلائنز


سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 42 ہوگئی

Written by | روزنامہ بشارت

ریاض: منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کہ 62 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے منی حادثے میں 1100 حجاج کرام کی شہادت کی تصدیق کی ہے کہ جب کہ حادثے میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 42 ہوگئی جب کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظورالحق نے میڈیا کو بتایا کہ 62 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے کام تیز کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ 35 زخمی حجاج کرام اب بھی زیرعلاج ہیں۔ ادھر وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس پرمعلومات کے لئے  پاکستان سے اس نمبر 042111725425 پر معلومات لی جاسکتی ہیں جب کہ بیرون ممالک سے فون کرنے والوں کے لئے رابطہ نمبر 8001166622 دیا گیا ہے۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ