ہیڈلائنز


این اے 122 اور این اے 154 ضمنی الیکشن میں فوج اور رینجرز تعینات کرنیکا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ این اے 154 لودھراں، پی پی 16 اور پی پی 147 لاہور میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ان حلقوں میں رینجرز اور فوج تعینات کرنے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کیا گیا ہے، فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ رینٹرنگ افسران سے مشورے کے بعد حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ فیصلے کا مقصد انتخابات میں دھاندلی کو روکنا ہے تاکہ کوئی بھی جماعت دھاندلی کا الزام نہ لگا سکے۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز نے این اے 122لاہور اور این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا حکم دیا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ