ہیڈلائنز


عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے مزید 3 گواہوں کو یکم اکتوبر کو طلب کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے مزید 3 گواہوں کو یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر کاشف ریاض کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور ان پر وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے مزید 3 گواہوں کو سمن جاری کر کے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان یکم اکتوبر شام 7 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔ مارک سیگل کا بیان واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے کمشنر آفس میں ریکارڈ کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں قتل کیا گیا تھا۔ بینظیر بھٹو نے امریکی صحافی مارک سیگل کو ان لوگوں کے نام بتائے تھے جن سے انہیں خطرہ تھا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ