ہیڈلائنز


سانحہ منیٰ کے حقائق کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سانحہ منیٰ کے حقائق کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم ،وزارت مذہبی امور اوروزارت خارجہ سمیت 14 افراد کو فریق بنایاگیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ سے کئی پاکستانی شہید ہوئے ہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ منیٰ کی حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے اور سانحے میں شہدا اور لاپتہ افراد سے متعلق حکومتی اقدامات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ واضح رہے کہ منیٰ میں 10 ذی الحج کو مناسک حج کے دوران بھگدڑ سے 769 افراد شہید ہوئے تھے جن میں 36 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ