ہیڈلائنز


امن کیلئے ہمیں دہشتگرد اور انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا پانا ہوگا، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں انتہا پسندانہ رویوں چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے، افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں دہشت گرد اور انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قربانی جیسی عظیم عبادت کواس کی روح کے مطابق سمجھنے اورجذبۂ ایثاروقربانی پرصحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں قیام پزیر ہیں جہاں سے وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوں گے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ