ہیڈلائنز


ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد /  کراچی / لاہور: ملک بھرمیں عیدالاضحی آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جب کہ فرزندانِ اسلام سنت ابراہیم کی پیروی بھی کریں گے۔

آج ملک بھر میں نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے جن میں علمائے کرام فلسفہ عیداور سنت ابراہیمی پرروشنی ڈالیں گے اورملک وقوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جب کہ نماز عید کی ادائیگی کے بعدسنت ابراہیمی کے اتباع میں لاکھوں جانوروں کی قربانیاں دی جائیں گی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عید کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق بھی سخت قوانین وضع کردیئے گئے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پرقوم کے نام مبارکباد کے پیغامات میں صدرمملکت، وزیراعظم اوردیگر رہنماؤں نے قربانی کی اصل روح کوپیش نظررکھنے کی اہمیت پرزور دیاہے۔ صدرممنون حسین نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایثارو قربانی کی عملی مثال قائم کرنا ہوگی۔ اس موقع پرہمیں ان لوگوں کونہیں بھولنا چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پرقوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے۔ افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پرتمام اہل وطن اور مسلمانوں کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قربانی جیسی عظیم عبادت کواس کی روح کے مطابق سمجھنے اورجذبۂ ایثاروقربانی پرصحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ