ہیڈلائنز


لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے 2 بیٹے گرفتار، اسلحہ و فوجی وردی برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے 2 بیٹوں کو گرفتار کر کے ان کی گاڑی سے اسلحہ اور سیکیورٹی فورسز کی یونیفارم برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس سے ایک پستول اور فوجی وردی برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ہارون الرشید اور حارث الرشید اور ان کے محافظ کو حراست میں لیا گیا جو لال مسجد کے سابق نائب خطیب غازی عبدالرشید کے بیٹے ہیں۔ دونوں کو تفتیش کے لئے تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 2007 میں لال مسجد میں آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید مارا گیا تھا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ