ہیڈلائنز


دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار بے مثال ہے، جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی گیریژن کادورہ کیا اور گیارہویں انفنٹری ڈویژن کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگوں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انفنٹری نے بے مثال کارکردگی دکھائی اور کھیم کرن اورحسینی والاسیکٹرمیں کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے پاک فوج کے جوانوں،افسران نےمادروطن کےدفاع کے لیے مثال قربانیاں دیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاک فوج کا بے مثال کردار ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 73%
Wind: SE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ