ہیڈلائنز


بڈھ بیر حملے کے شواہد دکھانے پر افغانستان کسی اور کی زبان نہیں بولے گا، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے كہا ہے كہ بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حكومت کے سامنے رکھے جائیں گے اور توقع ہےکہ افغانستان كسی اوركی زبان نہیں بولے گا اور ذمہ داری كا مظاہرہ كرے گا۔ اسلام آباد میں ماتحت اداروں  كے سربراہان كے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ پشاور واقعہ میں ملوث 14 دہشت گردمارے گئے اور9 كی ابھی شناخت نہیں ہو سكی جب کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ گروپ افغانستان سے آپریٹ كررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور حملے کے شواہد افغان حكومت کے سامنے رکھے جائیں گے اور توقع ہے کہ افغانستان كسی اوركی زبان نہیں  بولے گااور ذمہ داری كا مظاہرہ كرے گا۔
چوہدری نثار علی نے کہا کہ افغانستان كا نہ ہم نے قرضہ دینا ہے نہ ہی ہم خائف ہیں اور نہ ہی اسے جواب دہ ہیں، غیر ضروری بد گمانی افغانستان كی طرف سے ہے، ہم افغانستان كی بہتری چاہتے ہیں جب کہ معاہدے كے مطابق سفارتی اورعسكری ذرائع سے معاملات اٹھائے جانے چاہئیں لیکن افغانستان كی كمزوری كی وجہ سے ایسانہیں  ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ كے بعد ڈی جی آئی ایس پی آرنے ذمہ دارانہ بیان دیا کیونکہ افغانستان میں كوئی چھینك بھی مارے تو كہا جاتاہے پاكستان سے جیسے بم گرایاگیاہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مطلوب افراد كی حوالگی كے معاملے پر كوئی پیش رفت نہیں ہوئی، پاک افغان بارڈرپردر اندازی روكنے كا مستقل حل باڑ ہے لیكن پشتون خاندان دونوں اطراف بٹے ہوئے ہیں، افغانستان بارڈر مینیجمنٹ كو اپنے حق میں بہترنہیں سمجھتا تاہم پاكستان افغانستان كی بہتری كا خواہش مندہے۔
دریں اثناء وزارت داخلہ كے ماتحت اداروں كے سربراہان كے اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے پشارواقعہ كے بعداہم عمارتوں كے سیكیورٹی آڈٹ پر رپورٹ طلب كرلی جب کہ عیدپرتمام پولیس افسران كی چھٹیاں منسوخ كرنے كا حكم دیا۔ وزیر داخلہ نے جعلی شناختی كارڈ سے متعلق تشكیل دی جانے والی كمیٹی كے غیرفعال ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ