ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے ہیں تاہم وہ اس سے قبل برطانیہ جائیں گے اور وہیں عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف امریکا سے پہلے برطانیہ جائیں گے جہاں وہ عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ وزیر اعظم  25 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ  چین کے صدر کی میزبانی میں دو الگ الگ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد وہ پاکستان، امریکا،جاپان اور بنگلا دیش کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ امن کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ یکم اکتوبر کو برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 3 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف ہرسال رمضان المبارک کے آخری ایام مکہ المکرمہ اورمدینہ منورہ میں گزارتے ہیں اورعیدالفطر کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹتے ہیں۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 51%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ