ہیڈلائنز


پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان صدر کی یقین دہانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا جس میں بڈھ بیر حملے کی مذمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی ٹیلی فون کیا اور بڈھ بیر حملے کی مذمت اور اس میں ہونےوالے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ذرائع کےمطابق اس موقع پر افغان صدر نے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ واضح رہے کہ بڈھ بیر پر پی اے ایف بیس حملے میں 29 افراد شہید ہوئے، جس میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بھی شہید ہوئے، جبکہ ترجمان پاک فوج پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہونے اور دہشت گردوں کے بھی وہیں سے آئے تھے۔

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ