ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد خیبرپختونخوا میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جب کہ دہشت گرد مستونگ میں فرقہ وارنہ قتل کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گرد نوشہرہ میں مسجد پر خودکش حملے، میجر جنرل ثنا اللہ عباسی اور کرنل توصیف پر بھی حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ایک دہشت گرد کو عمر قید بھی دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں سید زمان خان، عبیداللہ خان، محمود، قاری زبیر، رب نواز، سہیل، عمران، اسلم خان اورجمیل الرحمان بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ  حرکت الجہاد کے سید زمان نے خیبرپختونخوا میں فورسز پر حملہ کیا جس میں 6 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے، حرکت الجہاد اسلامی کے عبیداللہ اور محمود بھی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستسان کے قاری زبیر نے نوشہرہ میں مسجد پر حملہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا رب نواز اور سہیل فوجیوں اور بنوں جیل حملے کے مجرم ہیں، جمیل کالعدم تحریک طالبان سوات کا ممبر اور میجرجنرل ثنااللہ عباسی پر حملے کا مجرم ہے جب کہ عمران مستونگ میں 27 افراد کے فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حرکت الجہاد اسلامی کے جمشید رضا کو عمر قید کی سزا دی گئی جو فوج پر حملوں اور 2 سپاہیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ