ہیڈلائنز


چند برسوں میں توانائی کے شعبے میں 980 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران توانائی کے شعبے میں 980 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر میں اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ توانائی کے شعبے سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے 980 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے، اس رپورٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ قومی خزانے میں کس طرح اربوں روپے کا گھپلا کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ مک مکا کی سیاست نے 2سال تک کرپشن کی یہ داستان چھپائے رکھی، بدعنوانی اور بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے اور قومی خزانےکو980ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والوں کو فوری طور پر پکڑا جائے۔ واضح رہے کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں واپڈا سمیت دیگر پاور کمپنیز کے اکاؤنٹس میں 980 ارب روپے کے خرد برد اور گزشتہ چند سالوں کے دوران 4 کھرب 2 ارب روپے کا آڈٹ نہ ہونے کی نشاندہی کی ہے.

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 29°C Sunny
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ