ہیڈلائنز


افغان حکومت کیساتھ دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی کی صورت حال اور افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورت حال سمیت پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکیورٹی حکام وزیراعظم کو پشاور واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پشاور حملے کا معاملہ افغانستا ن کے ساتھ اٹھانے کے ساتھ افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری آپریشن سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل پشاور میں ایئر فورس کے بیس کیمپ پر حملے میں ایک کیپٹن سمیت پاک فوج کے 29 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ