ہیڈلائنز


انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی کیخلاف الیکشن کمیشن اورعدالت جاؤں گا،عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے لئے مہم نہیں چلانے دے رہا جس پر وہ الیکشن کمیشن اور عدالت جائیں گے جب کہ اليکشن کميشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدياتی انتخابات ميں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فيصلہ کرليا ہے۔ چيئرمين سيکرٹريٹ لاہور ميں چوہدری سرور اور عبدالعليم خان کے ہمراہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) ليگ اور اليکشن کميشن ميں مکمل مک مکا ہے اور دونوں کی کوشش ہو گی کہ ضمنی انتخابات ميں (ن) ليگ کامياب اور تحريک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو اليکشن کميشن کے سامنے تاريخی احتجاجی جلسہ کريں گے، اليکشن کميشن جس کو تمام سياسی جماعتيں مستردکر چکی ہيں اور جوڈيشل کميشن نے بھی ان کے خلاف 40 نکات ديئے وہی اليکشن کميشن اب دوبارہ اليکشن کروارہا ہے جب کہ مجھے ضمنی انتخابی مہم چلانے سے روکنا غير قانونی اور غير جمہو ری عمل ہے جس کے خلاف آج اليکشن کميشن اور ہائيکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) ليگ نے پنجاب ميں پو ليس کو بھی “گلو “بنا ديا ہے اور ملک ميں سز ا کا کوئی نظام نہيں ہے، جرم کرنے والوں کو عہدے ديئے جاتے ہيں اور افضل خان اور طارق ملک جيسے لوگوں کے خلاف کا روائياں کی جاتی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) ليگ والے کسی کو پو ليس سے خوفزدہ کرواتے ہيں اور کچھ کو نوکرياں ديتے ہيں، عمر ورک اور ڈی ايس پی رياض شاہ (ن) ليگ کی مہم چلا رہے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) ليگ نے زيادہ دير نہيں رہنا ہم دھاندلی اور لوگوں کو دھمکیوں دينے والے پوليس والوں کو کسی صورت نہيں چھوڑيں گے ۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو کہا کہ وہ ويڈ يواور تصوير بنائے اور مجھے ديں ہم ان کو بے نقاب کريں گے۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حسين نواز کی لندن ميں 700ارب کی جائيداد بنانے سميت (ن) ليگ کی تمام کر پشن کو بے نقاب کر يں گے جب کہ نندی پور23ارب سے 84ارب کی سے پہنچ گيا اور ايل اين جی کے منصوبے کے بارے ميں تمام کر پشن کو بھی بے نقاب کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) ليگ کے دور ميں اگر سٹيل مل بند ہو نا تھی تو (ن) ليگ بتائے انکا “تجر بہ “کہاں گيا جب کہ اعتزاز احسن بالکل درست کہہ رہے ہيں کہ (ن) ليگ اپنے لوہے کے کاروبار کو فروغ دينے کی لئے سٹيل ملز کو بند کر رہے ہيں اور سڑکوں پر لوہا لگا رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ 30ارب کی سسبڈی سستی روٹی ميں دی گئی وہ کہاں گئی ؟ اور قائد اعظم سولر اور ميٹر و بس منصوبے کی صلاحيت قوم کے سامنے لائيں گے جب کہ دانش سکولوں کے15ارب کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نوازشر يف کی کر پشن کو بچاتا رہا ہے اسي وجہ وہ اب (ن) ليگ والوں سے کہتا ہے کہ وہ رينجرز اور نيب والوں کو روکیں۔
 عمران خان کا کہنا تھا کہ تحر يک انصاف کے کسان کنونشن کے بعد (ن) ليگ خوفزدہ ہوچکی ہے اور340ارب کا پيکج دے کر دھاندلی کا آغاز کر رہی ہے مگر اليکشن کميشن خاموش ہےجب کہ کسان پيکج ميں سے170ارب سے زائد صوبوں سے ليئے جائيں گے جو کہ غلط ہے صوبے اپنا بجٹ بنا چکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ جنر ل راحيل شر يف بہت اچھا کام کر رہے ہيں مگر ميں افراد نہيں اداروں پر يقين رکھتاہوں جب کہ ملک ميں جب تک نيب آزاد نہيں ہوگئی اس وقت لوگ رينجرز کی جانب ہی ديکھيں گے۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ