ہیڈلائنز


دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسللح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور پورے ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ ہماری فورسز دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہردم تیار ہیں۔

دوسری جانب ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اور پشاور میں پی اے ایف بیس کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس نے بروقت جوابی کارروائی کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فورسز کے 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ