ہیڈلائنز


اسلام آباد میں بااثر شخص کے ڈیرے پر چھاپہ، 15 افغان باشندے اور جدید اسلحہ برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: خفیہ اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں ایک با اثر شخصیت کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 15مشتبہ افغانی کو گرفتار جب کہ اسلحے کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر ایکسپریس وے کے قریب کھنہ پل کے علاقے میں تاجی کھوکھر نامی شخص کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 15مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار جب کہ بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرے سے برآمد ہونے والا اسلحہ آٹو میٹک ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کی وردیاں بھی برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ ڈیرے سے مختلف اقسام کے جانور اور ایک درجن سے زائد  قیمتی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں جن کی تصدیق کے لئے رینجرز نے وائلڈ لائف اور کسٹم حکام کو طلب کر لیا۔ غوری ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر چوری کی گاڑی برآمد کرلی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms
Monday 23°C / 31°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ