ہیڈلائنز


بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم پیشرفت، امریکی صحافی بیان دینے پر رضامند

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: سابق وزیراعظم بینیظیر بھٹو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل بیان دینے پررضا مند ہو گئے، مارک سیگل کا بیان یکم اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ مقدمے کی نقول حاصل کرنے کی ناہید خان کی درخواست بھی منظورکر لی گئی۔عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ ناہید خان کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ آج کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب کو وزارت خارجہ نے بتایا کہ امریکی صحافی مارک سیگل ویڈیو لنگ کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند ہوگئے ہیں، بیان ریکارڈ کرانے کیلئے مارک سیگل واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں آئیں گے۔ عدالت نے کمشنرراولپنڈی کو مارک سیگل کا یبان یکم اکتوبر کو ریکارڈ کرنے کے انتظامات کی تحریری ہدایت کردی۔ عدالت نے بے نظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان کو بھی ان کی درخواست پر مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ناہید خان نے بتایا کہ ریکارڈ ملنے کے بعد فریق بننے کیلئے قانونی مشاورت کریں گے اور تمام سوالوں کے جواب عدالت میں دیں گے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ ڈاکٹر اعظم یوسف کی شہادت غیر ضروری قرار دیکر مسترد کردی۔ مزید 2 گواہوں ایس پی اسلام آباد طاہر ایوب اور انسپکٹر کاشف رفیق کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ