ہیڈلائنز


ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 10 اسپیشل ٹرینیں چلانے، کرایوں میں 10فیصد رعایت کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عید سے قبل 10 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جن کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ پاکستان ریلوے کا مجموعی خسارہ گزشتہ دو سالوں میں 32 ارب سے کم کرکے27 ارب روپے کردیا جبکہ رواں مالی سال کیلئے ریونیو ٹارگٹ38 ارب روپے رکھا گیا ہے، صوبوں نے آئندہ اکتوبر تک ریلوے کی زمین حوالے نہ کی تو ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گرین لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد مزید 3ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ان ٹرینوں میں واٹر ڈسپنسر، وائی فائی، ایل ای ڈی ٹی وی، ٹائلٹس میں سلم شاور، اذان کا بندوبست، روشنی کا مناسب انتظام اور صفائی کا خاص انتظام کیا جائے گا جبکہ اکانومی کلاس میں ان ٹرینوں میں خواتین کیلیے الگ مخصوص نشستیں اور پردے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ