ہیڈلائنز


اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد: پولیس اور حساس اداروں نے ترنول کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 6 مبینہ دہشت گردوں سمیت 60 افراد کو حراست میں لے کر 80 کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

 نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔ ملزمن کے قبضے سے 80 کلو گرام بارودی مواد، 45 سے زائد اقسام کے پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 50%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ