ہیڈلائنز


وفاقی ايجنسياں اتنا آگے نہ جائيں کہ واپسی ممکن نہ ہو، آصف زرداری پھر پھٹ پڑے

Written by | روزنامہ بشارت

دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شريک چيئرمين آصف علی زرداری بھی سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا کیخلاف پھٹ پڑے، کہتے ہيں پيپلز پارٹی کو ايک بار پھر سياسی انتقام کا نشانہ بنايا جا رہا ہے، ايسا سلوک کسی طور برداشت نہيں کيا جائے گا، وفاقی ايجنسياں اتنا آگے نہ جائيں کہ واپسی ممکن نہ ہو۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے سابق وزیر علی نواز شاہ کی گرفتاری اور سزا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس طرح کا سلوک کسی طور قابل برداشت نہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے خبردار کیا کہ وفاقی ایجنسیاں اتنا آگے نہ جائیں کہ جہاں سے ان کی واپسی ممکن نہ ہو۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو گزشتہ روز احتساب عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ