ہیڈلائنز


وزیراعظم نوازشریف کا نندی پور پاور پروجیکٹ کے آڈٹ کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے نندی پور پاور پروجیکٹ کے خصوصی اور کمرشل آڈٹ کا حکم دے دیا جس کے بعد وزارت پانی وبجلی نے آڈیٹر جنرل کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 425 میگا واٹ نندی پور پاور پروجیکٹ کے آڈٹ کا حکم دیا ہے جس کے بعد وزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو نندی پور پاور پروجیکٹ کا آڈٹ کرنے کے لیے باضابطہ طور پر خط لکھا دیا ہے۔ آڈیٹر جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3  ٹرمز آف ریفرنسز کے تحت آڈٹ کیا جائے جس میں بتایا جائے کہ اس منصوبے کی لاگت کیا تھی اور اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی جب کہ منصوبے میں اضافے کی وجوہات بھی بیان کی جائیں۔ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں نندی پور پاور پروجیکٹ کے آڈٹ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ