ہیڈلائنز


اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، چوہدری نثارعلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے بے شمار دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنائے تاہم یہ جنگ ابھی جاری ہے کیوں کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا تاہم وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو ختم کردیا جائے گا جب کہ اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، چاروں صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے گورنرو وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا کہ اجلاس میں گزشتہ 8 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جس میں مدرسہ رجسٹریشن، سیکیورٹی ایجنسی کی کارکردگی، این جی اوز، نادرا، سائبر کرائم، فاٹا اور افغان مہاجرین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

Sunny

14°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ