ہیڈلائنز


پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ہے، ترجمان دفترخارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے جب بھی بات ہوگی کشمیر اس کا حصہ ہوگا، بھارت کے ساتھ پیشگی شرائط پر بات چیت قبول نہیں۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ کشمیر متنازع سرزمین ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں یہ مسئلہ کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کا معاہدے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ افغان حکومت نے کرنا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں ہائی کمشنر نہیں لگایا گیا، ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ