ہیڈلائنز


قومی ایکشن پلان پر اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھر میں شدت پسندی اور انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے طریقے بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور خفیہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ، گلگت-بلتستان کے وزیر اعلی اور چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز بھی مدعو ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زیر غور آنے والے موضوعات میں قومی ایکشن پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت اور حائل رکاوٹیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی سلامتی اور دیگر قومی معاملات شامل ہوں گے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 67%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ