ہیڈلائنز


نیشنل ایکشن پلان:اہم فیصلوں کیلئے اجلاس کا پہلا سیشن جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد.....نیشنل ایکشن پلان پر اب تک جو عمل درآمد ہوا اور آگے جو کارروائیاں کرنی ہیں ، ان معاملات پر غور اور فیصلوں کےلیے آج وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہورہا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس دو حصوں پر مشتمل ہے ، پہلے سیشن کی قیادت وزیرد اخلہ چودھری نثار علی خان کررہے ہیں جبکہ دوسرا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شرکت کريں گے۔ 
دہشت گردی کے خلاف بڑے فیصلوں اور کارروائیوں میں تیزی کا وقت آن پہنچا .نیشنل ایکشن پلان میں کیا کسر باقی رہتی ہے، اسے پورا کرنے کا وقت آن پہنچا ۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آج اہم ترین اجلاس میں آرمی چیف ، چاروں وزرائے اعلی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہورہی ہیں ۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کےبیس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیاجانا ہے اورتمام صوبوں نے اپنی کارروائیوں کی رپورٹ دینی ہے ۔اس کے ساتھ اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے ۔
نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کےجائزہ کیلئےاعلیٰ سطح اجلاس کا پہلاسیشن جاری ہے،اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کررہے ہیں

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ