ہیڈلائنز


اسلام آباد میں سرکاری ڈاکٹروں پر پولیس کا لاٹھی چارج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کا نادرا چوک سرکاری ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی احتجاجی ریلی پولیس کے لاٹھی چارج سے میدان جنگ بن گیا۔ اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کے لئے جب نادرا چوک پر پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روکنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے ریلی کے شرکا پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف ریلی کے شرکا نے نادرا چوک پر ہی دھرنا دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ڈاکٹروں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں تمام سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں کام بند کردیا، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ