ہیڈلائنز


دہشتگردوں کو دوبارہ علاقوں میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہوا ہے اور دہشت گردوں کو دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں منعقدہ کالام فیسٹیول میں شرکت کی اور امن کی بحالی میں فوج کی حمایت کے لئے مقامی لوگوں کے تعاون کو سراہا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں تک مالاکنڈ ڈویثرن میں دہشت گردی کا دورتھا لیکن پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہوا، دہشت گردوں کو دوبارہ ان علاقوں میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ امن کی وجہ سے آج سوات میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح آرہے ہیں، پاک فوج ہمیشہ سوات کے لوگوں کی طرف سے کھڑے رہے گی اور تعمیر و ترقی میں مدد فراہم کرتی رہے گی، پاک فوج اور عوام نے جس طرح سوات سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، اسی طرح ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ