ہیڈلائنز


وزیراعظم، آرمی چیف کا راہداری منصوبے بروقت مکمل کرنے پر اتفاق

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد......... وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتفاق کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کےمنصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے اور اس کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیرداخلہ بھی وزیراعظم سے ملے اور عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی اندرونی وسرحدی سیکورٹی صورت حال پرغورکیا گیا ۔ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے امور بھی زیرغور آئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اتفاق کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے اور ان منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز سمیت عملے کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ وزیراعظم کاکہناہےکہ اقتصادی راہداری پاکستان سمیت خطےکی قسمت بدل دےگی، وفاقی حکومت ہرممکن معاونت اور مالی وسائل فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ برطانیہ، عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت اور اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ تعاون پر بریف کیا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے کے امور بھی زیر غور آئے۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 76%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ