ہیڈلائنز


اسلام آباد میں آپریشن کے دوران 121 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بارہ کہو میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران 121 مشتبہ افراد گرفتار جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 121 مشتبہ افراد کو گرفتار جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ آپریشن کے دوران 2 ٹرپل ٹو اور2 سیون ایم ایم رایفلیں، 890 رؤنڈز، 12بور کے 10، تیس بور کے 9، نائن ایم ایم کے 4 اور 32 بور کے 2 پستول برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران بارہ کہو کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے ایک کلو چرس اور شراب بھی بر آمد کی گئی جب کہ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ 6 ستمبر کی تقریبات کے حوالات سے اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی اسلام آباد اور گردو نواح کے علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: S at 11.27 km/h
Tuesday 25°C / 36°C Sunny
Wednesday 23°C / 32°C Thunderstorms
Thursday 26°C / 31°C Scattered thunderstorms
Friday 23°C / 35°C Sunny
Saturday 27°C / 39°C Sunny
Sunday 29°C / 41°C Sunny
Monday 33°C / 42°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ