ہیڈلائنز


سانحہ لیاقت باغ کے روز بے نظیر بھٹو نے خود گاڑی سے نکلنے کا فیصلہ کیا، ناہید خان

Written by | روزنامہ بشارت

راوالپنڈی: سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان نے کہا ہےکہ میں نے بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے نکلنے کا نہیں کہا تھا بلکہ وہ خود فون لے کر باہر نکلیں۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور کی جانب عدالت کو دیئے گئے بیان پر ناہید خان نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے ڈرائیور نے عدالت میں عجیب بیان دیا کیونکہ میں نے بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے نکلنے کا نہیں کہا تھا بلکہ انہوں نے کارکنوں کا جوش دیکھ کر خود جواب دینے کا فیصلہ کیا اور ڈرائیور سے فون لے کر خود نکلیں جب کہ گاڑی میں میرے علاوہ صفدر عباسی، امین فہیم اور سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔ ناہید خان کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس میں کسی جگہ ہمیں ملزم نامزد نہیں کیا گیا اور نہ ہی بے نظیر کیس کے پراسیکیوٹر نے ہم میں سے کسی کو گواہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ کیس کے حوالے سے مجھے جس فورم پر بھی بلایا جائے گا حاضر ہوں گے اور عدالت جاکر بھی اپنا بیان ریکارڈ کراؤں گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل كیس میں ان كی گاڑی كے ڈرائیور جاویدالرحمان  نے عدالت میں  اپنا بیان ریكارڈ كرایا کہ سانحے کے روز ناہید خان کے کہنےپر بے نظیر بھٹو کی گاڑی کا سن روف کھولا گیا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ