ہیڈلائنز


نواز حکومت ہمارے سڑکوں پر نکلنے سے پہلے پٹرول مزید سستا کردے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر نکلنے سے پہلے عالمی معیار کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اپنے ردعمل میں انھوں نے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، ڈیزل پر 45  فیصد جی ایس ٹی کی وصولی ظالمانہ اقدام ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی ناقابل قبول اور قوم سے بھونڈا مذاق ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے لیکن پاکستان میں اس مناسبت سے قیمت کم نہیں کی گئی، اس لیے حکومت اس مرتبہ عوامی طاقت کے مظاہرے کا انتظار نہ کرے۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی صرف اس وقت سنتی ہے جب وہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آئیں۔ حکومت عوام کی زندگیاں اجیرن بنانے کا پختہ ارادہ کیے ہوئے ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کودی گئی ڈکٹیشن ان ممالک میں سماجی عدمِ استحکام اور کشمکش کی بنیادی وجہ ہے۔ادھر عمران خان نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم امن چاہتی ہے، جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ