ہیڈلائنز


وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن و امان اور سرحدوں کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال اورا فغان امن عمل پر غور کیا گیا، ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو  امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس اور جرمن وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ بھی دی اور انہیں نقل مکانی کرنیوالوں کی دوبارہ آبادکاری سے متعلق بھی بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس بارت پر اتفاق کیا گیا کہ بھتہ خوروں اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ