ہیڈلائنز


آرمی چیف سسٹم کو چلنے دیں، ریاست نہیں ہوگی تو ادارے بھی نہیں ہونگے، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف اور دوسرے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کہ سسٹم کو بہتری کی طرف چلنے دیا جائے کیونکہ ریاست ہیں تو ادارے ہیں اورریاست نہیں ہوگی تو ادارے بھی نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رینجرزکو وفاق نے اختیارات آئین کے تحت دئیے اورآئین کے تحت سندھ حکومت مجبورہے،دہشت گردی میں سب سے زیادہ مار پیپلز پارٹی نے کھائی، پھر بھی ہمیں دہشت گردوں کا حمایتی کہنا کیا شرم کی بات نہیں ہے، نوازشریف کو خود کہنا چاہئے یہ الزام غلط ہے۔ وہ آرمی چیف اور دوسرے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا سسٹم کو بہتری کی طرف چلنے دیا جائے، تمام ادارے آگے بڑھ کر ریاست کو بچائیں، ریاست ہیں تو ادارے ہیں، ریاست نہیں تو ادارے بھی نہیں ہوں گے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر حملہ وزیر اعظم کی طرف سے ہوا ہے، آصف زرداری اور ان کی پارٹی نے صرف دفاعی جوابات دیئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، انہیں نواز شریف سے ملاقات کا کوئی شوق نہیں، حملہ نواز شریف کی طرف سے ہوا ہے، وہ اگر خود ملنا چاہیں تو ضرور ملیں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ محنت اورایمانداری ان کی پہچان ہے، پیپلزپارٹی کرپشن کو کبھی حمایت نہیں کرے گی، کرپٹ لوگوں کے لیے ملک میں قانون بنے ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں وزراء کی کرپشن سامنے آچکی ہے، پنجاب میں وزیر کی ویڈیو تک ہے لیکن پھر بھی کارروائی نہیں ہوئی تو صرف سندھ کے کرپٹ ہونے کا تاثر کیوں ہے، ان کے جنگ لڑنے کا مطلب بندوق نہیں لفظوں اور قانون کی جنگ ہے، ہم پارلیمنٹ سے استعفے دینے والوں میں سے نہیں ، تمام جنگ پارلیمنٹ میں رہ کر لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران مستعفی ہو جائیں کیونکہ ماہانہ 9 لاکھ روپےعزت کے آگے کوئی بڑی بات نہیں یا پھر وہ کم ازکم قوم سے معافی ہی مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن کے چار ممبران و ہ بات بتادیں کہ خورشید شاہ نے ان کے خلاف کی ہے.


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ