ہیڈلائنز


زرداری کے بیان کے بعد نواز حکومت نے یوسف گیلانی کی گرفتاری رکوا دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نواز حکومت نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔ ایف آئی اے نے کرپشن کے مقدمات میں سابق وزیرایاعظم یوسف رضا گیلانی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور عدالتی حکم کے تحت انہیں گرفتار کرکے 10 ستمبر کو کراچی کی عدالت میں پیش کیا جانا ہے لیکن آصف زرداری کے بیان کے بعد حکومت نے میثاق جمہوریت کو قائم رکھنے کے لئے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف نے 1990 کی دہائی کی انتقامی سیاست کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات واضح طور پر اشارہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے فطری ساتھیوں یعنی طالبان اور دہشت گردوں کو بچانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کے لیے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبۂ پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیا، اس کے بعد سینیٹر رخسانہ بنگش کے بیٹے اور پھر سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ