ہیڈلائنز


امریکا کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کو خراج تحسین

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے خطے اور خاص طورپرافغانستان میں امن کا قیام یقینی بنانے اوراستحکام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔  اس موقع پر سوزان رائس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش  کیا۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ