ہیڈلائنز


بلاول بھٹو کومکمل اختیارات دینے کیلئے پیپلز پارٹی کے اندر بھی آوازیں اٹھنا شروع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مکمل اختیارات تفویض کرنے کیلیے پارٹی کے اندر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ غضنفر گل نے برملا طور پر آصف علی زرداری کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کیلیے ہمیں بلاول بھٹو زرداری کی بہت ضرورت ہے اور ہمیں گونگا بلاول نہیں بلکہ بولنے والا بلاول چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نوابزادہ غضنفر گل نے یہ تجویز بھی دی کہ بادشاہ کو چاہیے اپنے اختیارات ولی عہد کو اچھے وقت پر حوالے کر دے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابزادہ غضنفر گل سے اس تجویز کے بعد اجلاس میں سناٹا چھا گیا تھا البتہ آصف زرداری نے اس کا برا نہیں منایا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ