ہیڈلائنز


سرحدی جارحیت پر پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے سرحدی جارحیت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھوان کو طلب کر کے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ  اور گولا باری پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر ٹی سی راگھوان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سیز فائر2002 کے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اشتعال انگیزی بند کرے۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر سرحدی جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سیکیورٹی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے ہرفورم پرمسئلے کو اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر گزشتہ کئی روز سے بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے اورآج سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولا باری کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔

Mostly clear

25°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ