ہیڈلائنز


وزیراعظم کی ایاز صادق کو ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ایاز صادق کو ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی ہدایت کی۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے  سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ملاقات کی۔ ملاقات  میں سیاسی صورتحال، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اورضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ایاز صادق کو ہدایت کی کہ وہ این اے 122 میں عوام کی عدالت میں جائیں اورضمنی الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کریں۔ وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت کے سلسلے میں پارٹی ان کی  بھرپور حمایت جاری رکھے گی اور حلقے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 23°C / 31°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ