ہیڈلائنز


پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جو 30 نومبر کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہوگا جب کہ حتمی فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ اسلام آباد کی 79 یونین کونسلوں میں وارڈز بنائے جائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے 13 ممبران پر مشتمل ایک یونین کونسل ہوگی جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 6 جنرل کونسلر، دو خواتین، ایک نشست نوجوان، ایک سٹیزن ورکر اور ایک غیرمسلم پر مشتمل امیدوار کے لئے ہوگی۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ