ہیڈلائنز


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی کوئی خواہش نہیں، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نیویارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کی کوئی تجویز زیرغور نہیں اور نہ ہی نریندرمودی سے ملاقات کی کوئی خواہش ہے۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات کی کوئی تجویز زیرغور نہیں اور نہ ہی نریندر مودی سے کسی بھی قسم کی ملاقات کے خواہاں ہیں جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کو ہراس معاملے پرباخبررکھے گا جس پر تشویش ہوگی۔ انہوں نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق بھارتی موقف کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم پاکستان کے کسی بھی حصے میں موجود نہیں اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا فیصلہ طرفین نے کرنا ہے تاہم پاکستان مذاکرات میں سہولت کارکا کردار ادا کرنےکوتیار ہے جب کہ افغان حکام نےپاکستان ڈپلومیٹک اسٹاف اور سفارخانےکے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ڈی جی رینجرز اور بی ایس ایف حکام کی ملاقات آئندہ ماہ دلی میں ہو گی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانیوں کو متنبہہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں خراب سیکیورٹی صورتحال والے ممالک کا دورہ نہ کریں۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ