ہیڈلائنز


زرداری پر ہاتھ ڈالا تو جنگ کی ابتداء ہوگی، خورشید شاہ کی نواز حکومت کو دھمکی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا غصہ کم ہونے میں نہیں آرہا، وفاقی حکومت کو کمزوری دکھانے کا طعنہ دیا تو ساتھ ہی سخت زبان میں تنبیہ بھی کردی، کہتے ہیں زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہوگی۔ خورشید شاہ نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی ذمہ داری نون لیگ پر ڈال دی، پکڑ دھکڑ حکومت کی کمزوری قرار دی اور سابق صدر آصف زرداری پر ہاتھ ڈالنے کی صورت میں اعلان جنگ کی دھمکی بھی دیدی۔ اپوزیشن لیڈر نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہو رہا ہے سندھ میں ہی ہورہا ہے، ایک صوبے کو ٹارگٹ کرکے تباہ کیا جارہا ہے، کیا کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب میں کرپشن ختم ہوگئی ہے، نون لیگ سمجھے کہ سیاسی جماعتیں اس کے دست و بازو ہیں، پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا، آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ اور گورنر کو بلانا چاہئے تھا، فیصلہ کرلیا جائے کہ پاکستان کو رکھنا ہے یا غیر مستحکم کرنا ہے، پارلیمان میں رہ کر جبر کا مقابلہ کریں گے۔   شاہ صاحب نے کہا الیکشن کمیشن ممبران مال کی وجہ سے اپنے عہدوں سے چپکے ہوئے ہیں، ان میں غیرت ہے تو خود گھر چلے جائیں، اس معاملے پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، حتمی فیصلہ شریک چیئرمین کے مشورے سے کریں گے۔

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ