ہیڈلائنز


پاکستان کا کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ میں احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی سرحدی جارحیت پر احتجاج کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھارتی سرحدی جارحیت پر احتجاج کیا جب کہ بھارت کی سرحدی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد پاکستانی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کا مبصر گروپ بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرچکا ہے۔

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ