ہیڈلائنز


اسلام آباد سے افغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکار گرفتار، دہشتگردوں کی معاونت کا اعتراف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے کا اعتراف کیا ہے جب کہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے  گزشتہ 5 روز سے جی نائن سیکٹر میں سرچ آپریشن جاری ہے اس دوران 40 افغان باشندوں کوبھی گرفتار کیا گیا جن میں سے بیشتر ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ کچھ گرفتار افراد میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی بنا رکھی ہیں۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ