ہیڈلائنز


جسٹس کاظم ملک کا فیصلہ شریف خاندان کی بادشاہت کیلئے دھچکا ہے، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ دینے والے جج کاظم ملک پر لفظی حملوں نے سپریم کورٹ پر یلغاز کی یاد تازہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ این اے 122 لاہور میں جسٹس کاظم ملک کا فیصلہ شریف خاندان کی بادشاہت کے لئے دھچکا ہے، وزیراعظم نواز شریف اور وزراء کو اصل تکلیف جج کو خریدنے میں ناکامی سے پہنچا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت لیگی رہنما عدلیہ پر کیچڑ اچھالنا بند کریں، جسٹس کاظم ملک پر لفظی حملوں نے سپریم کورٹ پر یلغار کی یاد تازہ کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو عدالتوں کا فیصلہ کرنا چاہیئے، ہم نے پہلے بھی عدالتوں کا احترام کیا اور جہانگیر ترین کے حلقے کے حوالے سے ٹریبونل کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ