ہیڈلائنز


تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیا۔ تحریک انصاف کے وکیل گوہرنوازسندھو کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران 2013 کے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے ذمہ دار ہیں، ان کی کمزوریوں کے باعث گزشتہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی سطح پر غیرذمہ داری اور بد انتظامی کے مرتکب چاروں صوبائی ممبران الیکشن کمیشن کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے اور جب تک ریفرنس کا فیصلہ نہیں ہوتا ارکان کو کام سے روکا جائے۔
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 26°C / 31°C Sunny
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ