ہیڈلائنز


پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورسز حکام کے درمیان سالانہ مذاکرات 9 ستمبر کو ہونگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز حکام کے سالانہ مذاکرات 9 ستمبر کو ہوں گے۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی دلی میں دونوں ممالک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور فورسز کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مذاکرات  9 سے 13 ستمبر تک جاری رہیں گے، پاکستان رینجرز اوربھارتی بارڈرسیکیورٹی فورسز کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات معمول کے مطابق ہے اوریہ ہر سال ہوتی ہے، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سرحدوں پرسیکیورٹی کے معاملات اور اسمگلنگ کی روک تھام اوردیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ پاکستان کو بی ایس ایف اور رینجرز کے درمیان سالانہ مذاکرات کے لیے 9 سے 13ستمبرکی تاریخوں کی تجویز دی تھی۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ