ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں، عمران خان کو جواب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس لئے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کی جانب سے عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط کا جواب دے دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس لئے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں جب کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے اس طرح وضاحت نہیں مانگ سکتے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا جوابی خط موصول ہوگیا جس کے بعد پارٹی اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے جواب پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھتے ہوئے انتخابی دھاندلی سے متعلق نکات پیش کئے تھے جب کہ  انہوں نے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Partly cloudy

19°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 43%
Wind: SW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ