ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف 36 رکنی وفد کے ہمراہ قازقستان کے دورہ پر روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف 36 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہوگئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف قازقستان کے صدر نور سلطان ابھیشیوک نذر بایوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ 36 رکنی وفد بھی ہے۔ آستانہ میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف صدر قازقستان کے صدر نور سلطان ابھیشیوک نذر بایوف اور وزیراعظم کریم ماسیموف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دونوں ملکوں کے رہنما دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ قازقستان وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ان کے نصب العین کا عکاس ہے۔ دونوں ملک اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں نقطہ نظررکھتے ہیں اور اقوام متحدہ شنگھائی تعاون تنظیم ،اقتصادی تعاون تنظیم اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیر الجہتی فورموں پر ایک دوسرے سے قریبی تعاون کرتے ہیں۔ دونوں علاقائی ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام ، مشترکہ تصورات اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے فروغ کی مشترکہ خواہش پر مبنی ہیں۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Friday 10°C / 19°C Sunny
Saturday 10°C / 20°C Sunny
Sunday 16°C / 20°C Partly cloudy
Monday 15°C / 17°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ